ETV Bharat / state

Orientation Program in AMU: اے ایم یو میں ڈپلوما انجنیئرنگ کے طلبہ کیلئے اورینٹیشن پروگرام - Orientation program organized at AMU

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں واقع پولی ٹیکنک ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے ڈپلوما انجینئرنگ کے طلباء کے لیے ایک اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ Orientation program for diploma engineering students in AMU

اے ایم یو میں ڈپلوما انجنیئرنگ کے طلبہ کے لئے اورینٹیشن پروگرام

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 5:19 PM IST

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں واقع پولی ٹیکنک ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے ڈپلوما انجینئرنگ کے طلباء کے لئے ایک اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ Orientation program for diploma engineering students in AMU

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملک کے مختلف مقامات سے آنے والے طلبا و طالبات داخلہ تو لے لیتے ہیں لیکن ان میں سے خاصی تعداد میں طلبہ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہم کو کہاں ملازمت کرنی چاہیے، ملازمت حاصل کرنی بھی چاہئے یا نہیں یا اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کو جاری رکھنا چاہیے انہیں تمام سوالات کو لے کر طلبہ و طالبات مسلسل الجھن میں رہتے ہیں۔

طلبہ کی اسی الجھن کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی پولی ٹیکنیک کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل نے ایک اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ڈپلوما انجینئرنگ کے چوتھے سمسٹر کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے الجھن کو دور کیا۔ Orientation program for diploma engineering students in AMU

ویڈیو
ابتدائی کلمات میں پروفیسر ارشد عمر، پرنسپل یونیورسٹی پولی ٹیکنک نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے کیریئر کو بہتر بنانے کے لیے پولی ٹیکنک میں دستیاب سہولیات سے استفادہ کریں۔انہوں نے تدریسی عملہ اور طلبہ کے لئے آف لائن موڈ میں کلاسز کے اہتمام کو خوش آئند قرار دیا اور اورینٹیشن پروگرام کے انعقاد پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے فائدے کے لئے مستقبل میں بھی مزید پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

ٹی پی او (جنرل) سعد حمید نے یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے طلبہ کو ملازمت اور ٹریننگ سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے وسائل اور طریقوں پر روشنی ڈالی اس کے علاوہ ڈپلوما کے طلبہ کے لیے دستیاب ملازمت کے مواقع پر بھی اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی پولی ٹیکنک کے سابق طلبہ کو اپنے اپنے شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سراہا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.