ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے پسماندہ اور پچھڑی آبادی والے علاقے میں واقع حیدر پبلک اسکول میں آج سائنس نمائش کی اہتمام کیا گیا،اس نمائش کے اہتمام کا مقصد طلبا و طالبات کو سائنس کی اہمیت و افادیت سے واقف کرانا اور انہیں سائنس کے میدان میں ترغیب دلانا تھا۔ تاکہ مستقبل میں آگے چل کر ان بچوں کو سائنس جیسے مشکل مضمون سے کسی طرح کا کوئی ڈر وخوف محسوس نہ کر سکیں۔ میرٹھ کے شیام نگر علاقے میں واقع حیدر پبلک اسکول میں اس سائنس نمائش کااہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے مختلف پراجیکٹس تیار کر سائنس کی باریکیوں کو سمجھا. خاص کر میڈیکل سائنس. فضائی آلودگی اور تاریخی عمارتوں کے ڈیموں تیار کر کےنمائش میں پیش کیا گیا۔ پہلی مرتبہ اس طرح کے پروجیکٹس تیار کرنے والے بچے کافی خوش نظر آئے۔
وہیں اس موقع پر اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے اسکول کے بچے اسی پسماندہ علاقے سے آتے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہ بچے مستقبل میں جب اعلیٰ تعلیم حاصل کریں تو ان بچوں کو سائنس جیسے مضمون کا خوف ان کے دل میں نہ رہے اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ میرٹھ کے حیدر پبلک اسکول میں جس طرح سے چھوٹے بچوں کو تربیت دی جا رہی ہے وہ یقیناً ان بچوں کے لیےمستقبل کی راہ ہموار کریں گی. تاکہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں وہ دوسرے بچوں کے بر عکس کمتری کا شکار نہ ہو سکیں۔
مزید پڑھیں:میرٹھ: اسکول بند، مڈڈے میل این جی او مشکلات کا شکار