غازی آباد کے صاحب آباد منڈی میں محض تھوک تاجروں کو سبزی خریدنے کی اجازت ہے۔ منڈی میں تھوک تاجروں کے داخلے کے لیے 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت متعین کیا گیا ہے۔ منڈی میں بھیڑ کم کرنے کے لیے اس طرح کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صبح 6 بجے کے بعد تمام لوگوں کو پولیس منڈی کے گیٹ پر ہی روک رہی ہے۔
منڈی کی جانب سے تھوک تاجروں کو پاس جاری کیے گئے ہیں۔ منڈی میں محض انہیں لوگوں کو جانے کی اجازت ہے جن لوگوں نے پاس بنوائے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ای ٹی وی بھارت نے ایک ویڈیو دکھایا تھا جس میں منڈی میں کئی لوگ موجود تھے۔ اس کے بعد 18 خوردہ دکانداروں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی ضمن میں آگے کاروائی کرتے ہوئے اب منڈی نے عام لوگوں کے داخلے پر روک لگا دی ہے۔ اب خوردہ سبزی فروش کرنے والے منڈی میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
دراصل کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں 21 روز کا لاک ڈاؤن ہے۔ اس دوران حکومت سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اسی لیے لوگ ایک جگہ جمع نہ ہوں اس لیے انتظامیہ کئی اقدامات کر رہی ہے۔