ETV Bharat / state

سپر ٹیک کے دو 40 منزلہ ٹاور کو گرانے کا حکم - سپر ٹیک لمیٹڈ

سپریم کورٹ نے نوئیڈا میں واقع سپرٹیک کے دو 40 منزلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا ہے اور نوئیڈ اتھارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'تعمیر نوئیڈا اتھارٹی اور سپر ٹیک کے عہدیداروں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے'۔

سپر ٹیک کے دو 40 منزلہ ٹاور گرانے کا حکم

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 4:40 PM IST

نوئیڈا: سپریم کورٹ نے اترپردیش کے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں واقع سپرٹیک کے دو 40 منزلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا ہے، سپریم کورٹ نے منگل کی صبح نوئیڈا کے سیکٹر 93 میں واقع ایمرائلڈ کورٹ پروجیکٹ سے متعلق معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعمیر نوئیڈا اتھارٹی اور سپر ٹیک کے عہدیداروں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔

وہیں گزشتہ دنوں ریئلٹی فرم سپر ٹیک لمیٹڈ نے دونوں ٹاوروں کی تعمیر کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ تعمیراتی میں کام میں کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے ، کمپنی نے کہا تھا کہ ایمرالڈ کورٹ اونر ریسیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے دونوں ٹاوروں کی تعمیر کو چیلنج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

سپر ٹیک بلڈر نے بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر سپرٹیک کے دو 40 منزلہ ٹاور میں فلیٹ بک کروانے والے 633 افراد میں سے 133 دوسرے منصوبوں میں چلے گئے ہیں اور 248 نے ری فنڈ لے لیا ہے۔ عدالت کو بتایا کہ گھر کے 252 خریداروں نے ابھی تک اس منصوبے میں کمپنی کے ساتھ اپنی بکنگ برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اگست کو نوئیڈا اتھارٹی کی سرزنش بھی کی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.