ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جہاں بی جے کارکنان وزیراعظم نریندد مودی کی سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں۔ وہیں حزب اختلاف پارٹیاں مختلف پروگرامز کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کرہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج کانگریس کارکنان نے چھایا چوراہے پر ریاستی ترجمان تنج پنیا کی قیادت میں پکوڑے تل کر وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو بے روزگار دن کے طور منایا، اور بیروزگاروں کو مفت میں پکوڑے تقسیم کئے۔
وہیں ایس پی کارکنان نے آج کے دن کو یوم پنوتی کے طور پر منایا، اور حکومتی ملازمت میں پہلے پانچ سال کانٹریکٹ پر تقرری کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور جم کر نعرے بازی کی ۔