ETV Bharat / state

مظفر نگر: پنچایت صدر انتخابات میں اپوزیشن کا بدعنوانی کا الزام

مظفر نگر میں پنچایت صدر کے انتخابات میں حزب اختلاف جماعتوں نے بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ساتھ میں اپوزیشن جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

پنچایت صدرانتخابات میں اپوزیشن کا بدعنوانی کا الزام

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 7:30 PM IST

Updated : Jul 3, 2021, 8:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ضلع پنچایت صدر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، وہیں اپوزیشن کی جماعتوں نے بی جے پی اور ضلع انتظامیہ کے پر انتخابات میں بدعنوانی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مظاہرہ کیا اور انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔

ضلع مظفر نگر میں آج تین جولائی کو پنچایتی صدر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جہاں ہر امیدوار اپنی جیت کا دعوی کر رہا ہے۔ اسی درمیان اپوزیشن جماعت کے امیدوار انتخابات میں بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پنچایت صدرانتخابات میں اپوزیشن کا بدعنوانی کا الزام

اپوزیشن کے امیدوار ستیندر بالیان نے کہا کی انتظامیہ حکومت کے دباؤ میں کام کر رہی ہے۔ ہمارے امیدوار کو بیرئیر لگا کر روک دیا گیا اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جارہا ہے۔انتظامیہ بی جے پی کے دباؤ میں کام کر رہی ہے حکمران امیدواروں کی گاڑیاں انتخابی مقام پر جا رہی ہے۔ بی جے پی اپنے اقتدار کا پوری طرح سے غلط استعمال کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:رامپور: پنچایت انتخابات میں سماجوادی پارٹی کو کسانوں کی حمایت

آر ایل ڈی کے مظفر نگر ضلع صدر اجیت راٹھی نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ، حکومت کے دباؤ میں کام کر رہی ہے۔ ہمارے لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے، انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ انتخابات کو منصفانہ ڈھنگ سے نہیں کروا رہی ہے، جس کی وجہ سے ہماری پارٹی اور تمام اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے مظاہرہ کیا اور ہم نے پنچایت صدر کے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

Last Updated : Jul 3, 2021, 8:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.