میرٹھ: بھارت متنوع تہذیب وثقافت والا ملک ہے، یہاں کے لوگ جتنی تعداد میں شہروں میں بستے ہیں اس سے کہیں زیادہ گاؤں دیہاتوں میں یہاں کے سیدھے سادھے لوگ رہائش پذیر ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند کے لیے ایک قبائلی خاتون کا نام سرخیوں میں ہے۔ میرٹھ میں ایک نجی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ قبائلی خاتون کا نام ہندوستان کے صدرِ کے لیے منتخب ہونا یہ خوشی کا ہی نہیں بلکہ یہ موقع جشن منانے کا ہے۔ Opportunity to Celebrate the Offer of a Tribal Woman Name for the President of India
میرٹھ میں آج ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے صدر جمہوریہ انتخاب پر کہا کہ دروپدی مرمو کا نام صدر جمہوریہ انتخابات کے منتخب کیے جانے پر ان کی امیدواری خوشی منانے کی نہیں بلکہ یہ جشن منانے کا وقت ہے۔ ایک معمولی جھونپڑی میں پیدا ہونے والی لڑکی ہندوستان کی صدر بنے گی، یہ سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ Draupadi Murmu NDA's presidential candidate
میرٹھ میں ایک نجی پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کو صدارتی انتخاب کے لیے ایک متاثر کن شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دروپدی مرمو کی امیدواری جشن منانے کا وقت ہے۔ کیونکہ آنے والے وقت میں جھونپڑی میں پیدا ہونے والی لڑکی ہندوستان کی صدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ دروپدی جی ملک کے قبائلی سماج کی ایک قابل خاتون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا فیصلہ ہے جس پر سب کو جشن منانا چاہیے۔ عارف محمد خان نے کہا کہ ان کی خدمت کا ریکارڈ کافی طویل ہے۔ وہ ٹیچر رہی ہیں، ایم ایل اے اور وزیر بھی ہی ہیں۔ وہ بہت قابل خاتون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھونپڑی میں پیدا ہونے والی لڑکی آنے والے جولائی میں ہندوستان کی صدر بنے گی، یہ سب کے لیے دلچسپی کی بات ہے۔ کیرالہ کے گورنر نے کہا کہ ہماری ثقافت کی شناخت ہماری روح سے ہوتی ہے۔ عارف محمد خان نے کہا کہ دروپدی مرمو کی امیدواری اس نعرے کا ترجمہ کرنا ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس۔ اور اب سب کی کوشش سے دروپدی مرمو ہندوستان کی پہلی قبائلی خاتون صدر بننے جا رہی ہے یہ قابل فخر کرنے والی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: