آفات کو مواقع میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے، اس کی منفرد مثال ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رہاشی معذور فاروق سے بہتر کوئی اور نہیں ہوسکتا۔
ڈیڑھ برس قبل تک فاروق زری کے ایک بہتریین کاریگر تھے، لیکن گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن سے جب فاروق کے سامنے معاشی پریشانیاں پیش آئیں تو فاروق نے اپنی ٹرائی سائیکل کو چلتی پھرتی دکان میں تبدیل کردیا۔
فاروق اب بارہ بنکی شہر کے دیوی روڈ، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر اپنی ٹرائی سائیکل سے پان مسالہ، ماسک اور عطر فروخت کر کے اپنا گزارا کررہے ہیں۔
فاروق ان لوگوں کے لئے ایک بڑی مثال ہوگئے ہیں جو ذراسی معذوری پر بھیک مانگنے لگتے ہیں۔ معذور فاروق میں صفات کی کمی نہیں ہیں، ان میں سب سے اچھی صفت یہ ہے کہ وہ پنچ وقتہ نمازی ہیں۔ وہ تمام وقت کی نماز اسٹیشن والی مسجد میں ادا کرتے ہیں۔
فاروق کی زندگی میں جدوجہد کی کمی نہیں ہے لیکن معذوری نے ان کی جدوجہد میں اور بھی مزید اضافہ کیا ہے، اس کے باوجود انہیں کسی بھی قسم کا خدا سے گلا شکوہ نہیں ہے، وہ ہر حال میں خدا کے شکر گزار رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بارہ بنکی: نئے سال کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی انوکھی مثال
فاروق نے اپنی چلتی پھرتی دکان اپنے کمائی کے پیسہ سے کی ہے. انہیں حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی امداد حاصل نہیں ہے، گزشتہ برس پھیری والوں کے لئے آئی قرض کی اسکیم میں انہوں نے درخواست دی تھی، لیکن انہیں وہ قرض نہیں مل سکا تھا۔