ریاست اتر پردیش کے گوتم بودھ نگر ضلع میں اے ایچ یو ٹی برانچ، چلڈرن اینڈ ویمن پروٹیکشن ٹیم نے گذشتہ ایک ماہ کے اندر ضلع سے سینکڑوں لاپتہ بچوں میں سے 78 معصوم بچوں کو بازیاب کر کے ان کے والدین کے حوالے کیا۔
پولیس نے ٹریس کر کے ان کے لواحقین سے ملوایا جو ضلع کے مختلف کوتوالی علاقوں سے لاپتہ تھے جن کی گمشدگی کی رپورٹ درج تھی۔ اس طرح پولیس نے مجموعی 78 بچوں کو ان کے اہل خانہ سے ملوایا ہے۔
تربیت یافتہ ٹیم نے مختلف شیلٹر ہوم میں جاکر بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا ان کی کونسلنگ کی گئی اور سخت محنت کے بعد اہل خانہ کو تلاش کرکے کے ان کے سپرد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی کی دہلی آمد، وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنماؤں سے کریں گی ملاقات
کمشنر آفس نوئیڈا سیکٹر -108 میں آپریشن مسکان کے اختتام کے موقع پر اس مہم سے وابستہ پولیس اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔