ETV Bharat / state

او پی راج بھر احتجاج سے قبل حراست میں - انگہ ان کے رہائش گاہ پہنچ گیا تھا

سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اوم پرکاش راج بھر ودھان بھون کیمپس میں ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج نہیں کرسکے۔ راج بہار اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ اسمبلی میں آکر حکومت کے خلاف دھرنا دینے ہی والے تھے کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

او پی راج بھر احتجاج کرنے سے قبل ہی حراست میں لیے گئے

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 2:20 PM IST

اترپردیش میں ا سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر راج بھر کو ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج سے قبل ہی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ راج بھر مظاہرے کا دوسرا راستہ تلاش کررہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ کتنے کامیاب ہوتے ہیں۔

دوسری جانب اسمبلی انتظامیہ نے احتجاج کو دیکھتے ہوئے ودھان بھون کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا ہے۔ تمام دروازوں پر اسمبلی گارڈ تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ودھان بھون کے آس پاس پولیس تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اوم پرکاش راج بھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں وزیر تھے۔ حکومت کے ساتھ تال میل نہ مل پا نے کی وجہ سے وہ حکومت سے باہر ہوگئے۔ وہ پہلے کی طرح اب بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف کھلا محاذ پر ہیں۔

بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر پسماندہ، غریب ، دلتوں کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

انہوں نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جمعرات کی صبح دس بجے اسمبلی کے گیٹ نمبر سات پہنچ کر اسمبلی میں دھرنا دیں گے۔ لیکن پولیس نے انہیں آنے سے روک دیا ہے۔ وہ اسمبلی تک نہیں پہنچ پائے تھے۔

واضح رہے کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل 18 ویں دن بھی جاری رہا، تاہم ڈیزل کی قیمت دہلی میں 80 روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ تو ہیں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو لیکر حزب اختلاف سے لے کر عوام میں بھی کافی ناراضگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.