ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav صرف سماج وادی پارٹی ہی فرقہ وارانہ طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کرسکتی ہے، اکھلیش - ایس پی سربراہ اکھلیش یادو

رما بائی امبیڈکر میدان میں منعقد پارٹی کے نویں کنونشن میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا، 'سماج میں تقسیم کوپیدا کرنے والی فرقہ وارانہ طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنا سماجو ادی پارٹی کا خواب ہے اور اس کے لئے پارٹی نے ہر سطح پر ہر طرح کی قربانیاں دیں اور آگے کے لئے بھی کمر بستہ ہے۔'Akhilesh Yadav On Communal Forces

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 10:33 AM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگرچہ سابقہ انتخابی تجربات پارٹی کے حق میں زیادہ ثمر آور نہیں ثابت ہوئے ہیں لیکن ایک چیز اک دم واضح ہوگئی ہے کہ سماج وادی پارٹی ہی فرقہ وارانہ طاقتوں کو اقتدار میں آنے سے روک سکتی ہے۔Akhilesh Yadav On Communal Forces

رما بائی امبیڈکر میدان میں منعقد پارٹی کے نویں کنونشن میں ایس پی سربراہ نے کہا’سماج میں تقسیم کوپیدا کرنے والی فرقہ وارانہ طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنا سماجو ادی پارٹی کا خواب ہے۔اور اس کے لئے پارٹی نے ہر سطح پر ہر طرح کی قربانیاں دیں اور آگے کے لئے بھی کمر بستہ ہے۔' انہوں نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے ایس پی نے بہوجن سماج کی طاقت کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی تھی۔ ہر سطح پر قربانیاں دے کر ڈاکٹر امبیڈکر اور ڈاکٹر لوہیا کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کی تھی۔

اکھلیش نے کہا’سماج وادی لوگ ایک بڑی جیت چاہتے تھے لیکن اقتدار میں رہنے والوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ اس کے بعد 2022 میں ایک ہی نظریے کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے۔ اقتدار نہیں ملا لیکن ووٹ کا فیصد بڑھ گیا۔ اس سے صاف ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کو صرف ایس پی ہی روک سکتی ہے‘

ایس پی سربراہ نے کہا کہ’ایس پی حکومت کے میعار میں کئے گئے کاموں کے مقابلے بی جے پی حکومت یوپی میں کچھ نہیں کیاہے۔ اس دوران انہوں نے میٹرو سروس کی توسیع، شاہراہوں کی تعمیر اور ندیوں کی صفائی وغیرہ کا معاملہ بھی اٹھاتے ہوئے ایس پی حکومت کی مدت کار کی کامیابیوں کو گنایا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ایس پی اقتدار میں آئے گی، وہ کسانوں کے لیے کام کرے گی۔ پورا معاشرہ تعلیم یافتہ بنایا جائے گا۔کنونش کے پہلے دن نریش اتم پٹیل کو ایک بار پھر صوبائی صدر بنایا گیاہے۔

صوبائی کنونشن کے افتتاحی اجلاس میں نریش اتم کو دوبارہ ایس پی کا ریاستی صدر بنانے کی تجویز پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کرنے کے بعد اقتصادی تجویز پیش کی گئی۔ اس میں اتر پردیش کی یوگی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ریاست میں بے روزگاری، مہنگائی اور زرعی بحران سمیت دیگر مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔اس سے قبل اکھلیش نے پرچم کشائی کے ساتھ ایس پی کے دوروزہ کنونشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر کرنموئے نندا، رام گوپال یادو اور ادے پرتاپ سنگھ اور تمام ضلعی اکائیوں کے عہدیدار موجود تھے۔ کانفرنس کے دوسرے دن جمعرات کو ایس پی کا قومی کنونشن منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھی: Akhilesh Slams Yogi یوپی میں بہتر حکمرانی کا یوگی آدتیہ ناتھ کا دعویٰ کھوکھلا، اکھلیش یادو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.