ETV Bharat / state

رامپور: صرف پانچ لوگوں نے ہی جمعہ کی نماز ادا کی - صرف پانچ لوگوں کو ہی جمعہ کی اجازت

اترپردیش میں یکم اکتوبر سے ان لاک 5.0 شروع ہونے کے بعد جہاں دیگر شعبوں میں عوام کو راحت مل چکی ہے۔ وہیں لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، تمام بازار اور کاروباری مراکز کھلنے لگے ہیں۔ سماجی اور سیاسی تقریبات میں عوام کی شرکت بلا روک ٹوک نظر آنے لگی ہے۔ لیکن مساجد میں ابھی تک لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

only five people offered friday prayers in rampur uttar pradesh
رامپور میں صرف پانچ لوگوں نے ہی جمعہ کی نماز ادا کی
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 6:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کی جامع مسجد میں آج انلاک 5 کے دوسرے جمعہ میں نماز جمعہ کے موقع پر صرف پانچ ہی مصلین نے نماز جمعہ ادا کی۔

رامپور میں صرف پانچ لوگوں نے ہی جمعہ کی نماز ادا کی

انلاک۔5 کی گائیڈلائن کے مطابق اب سب کچھ لاک ڈاؤن سے پہلے کی طرح کھلتا دکھائی دے رہا ہے۔ تمام سرگرمیاں عام دنوں کی طرح نظر آنے لگی ہیں۔ لیکن مساجد میں ابھی بھی لاک ڈاؤن جیسی ہی صورتحال نظر آرہی ہے۔ یہ ہے رامپور کی جامع مسجد جہاں آج انلاک 5 کے دوسرے جمعہ کو نماز جمعہ کے موقع پر امام صاحب کے علاوہ صرف پانچ ہی مصلین کو نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

only five people offered friday prayers in rampur uttar pradesh
رامپور میں صرف پانچ لوگوں نے ہی جمعہ کی نماز ادا کی

رامپور جامع مسجد کے نائب امام مولانا حسیب احمد کی امامت میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جب ہم نے مولانا حسیب احمد سے سوال کیا کہ جس طرح سے انلاک۔5 میں دیگر سرگرمیوں میں رعایت نظر آرہی ہے، کیا عبادات کی ادائیگی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ابھی کوئی رعایت نہیں دی گئی؟

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عبادات کے تعلق سے انلاک۔5 کی گائیڈلائن میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے جبکہ جامع مسجد انتظامیہ کے اراکین ڈی ایم آنجنئے کمار سنگھ سے ملاقات کر چکے ہیں اور تحریر بھی دے چکے ہیں کہ جہاں دیگر تقریبات میں 100 افراد تک شامل ہونے کی اجازت ہے تو نماز کے لیے بھی اجازت دی جائے۔ لیکن ابھی تک ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی معقول جواب موصول نہیں ہو سکا ہے۔

بہرحال اترپریش میں تمام سرگرمیاں پہلے کی طرح انجام دی جانے لگی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کب اور کیسے مساجد کے دروازوں کو کھولنے کی اجازت ضلع انتظامیہ کو اوپر سے ملے گی اور پھر ضلع انتظامیہ کب مساجد کے ذمہ داران کو اس کی اجازت دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.