اس بار عید کے موقع پر آن لائن مارکیٹنگ اور کورونا وائرس کے چلتے لاک ڈاون کے اثرات واضح طور پر دیکھے گئے۔ آن لائن مارکیٹنگ کا اثر گھر گھر ہونے والی قربانی پر بھی دکھائی دیا۔
اس سال امروہہ کے ایک نوجوان احمد رضا نے آن لائن قربانی کی ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر احمد رضا نے بتایا کہ پہلی بار آن لائن قربانی کی جارہی ہے جبکہ انہیں بھارت کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی آن لائن قربانی کےلیے آرڈرس موصول ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال آرڈرز کم ہے لیکن آئندہ سال خاطر خواہ آرڈرز ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ لاک ڈاون یا کورونا وبا کی وجہ سے قربانی کرنے سے قاصر ہیں ان لوگوں کو آن لائن قربانی سے کافی فائدہ ہوگا اور وہ آن لائن قربانی میں حصہ لے سکتے ہیں۔
مفتی توحید رضا نے بھی آن لائن قربانی کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ آن لائن قربانی میں کوئی حرج نہیں ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر آن لائن قربانی میں حصہ لینا درست ہے۔