ETV Bharat / state

Online Gaming Racket Busted in Ghaziabad: رقم ڈبل کرنے والے ریکٹ کا پردہ فاش، آٹھ گرفتار

غازی آباد پولیس نے اندرا پورم میں آن لائن گیمنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ online gaming racket Busted in Indirapuram Ghaziabad

رقم ڈبل کرنے والے ریکٹ کا پردہ فاش، آٹھ گرفتار

author img

By

Published : Apr 25, 2022, 7:57 PM IST

غازی آباد: اتر پردیش کی غازی آباد پولیس نے آن لائن گیمز کھیل کر رقم دوگنا کرنے کے بہانے دھوکہ دہی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پانچ نیپالی شہریوں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غازی آباد پولیس کا دعویٰ ہے کہ اب تک اس گروہ نے تقریباً 10 ہزار لوگوں سے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کی ہے۔ سائبر کرائم سیل کے انچارج ابھے کمار نے بتایا کہ 'گرفتار ملزمان میں نیرج کمار، اودھیش کمار، ہری دیو سہائے، سشانت سہائے، تاری کانت منڈل، دیپیندر شرما، پردیپ کمار اور کیلاش کمار گپتا شامل ہیں۔ Online gaming racket busted in Ghaziabad

پولیس نے بتایا کہ 'پانچ ملزمین نیپال، دو بہار اور ایک جھارکھنڈ کا رہائشی ہے۔ تمام ملزمان غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقے کے شکتی کھنڈ علاقے میں ایک فلیٹ میں رہ رہے تھے۔ ان کے پاس سے 4 لاکھ نقد، 100 اے ٹی ایم کارڈ، 37 موبائل فون، 5 لیپ ٹاپ، 7 سم کارڈ، کار، اسکوٹی اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔' Ghaziabad Police on Online gaming racket

یہ بھی پڑھیں: Illegal Arms Factory Busted in Saharanpur: سہارنپور میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش، ایک گرفتار

پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ 'وہ صارف کو واٹس ایپ پر نام اور پاس ورڈ کے ساتھ آن لائن گیم کا لنک بھیجتے تھے اور کہتے تھے کہ اگر وہ گیم کھیلے گا تو رقم دُگنی ہو جائے گی۔ شروع میں صارف جو رقم ڈالتا ہے اسے جیتنے کے بعد وہ اکاؤنٹ (والٹ) میں رقم کو دگنا کردیتا ہے۔' اس طرح جب گاہک مکمل طور پر دھوکہ کھا جاتا ہے اور آن لائن گیمز میں بڑی رقم لگاتا ہے تب گینگ اس کا والٹ اکاؤنٹ بلاک کر دیتا ہے۔ اس کے بعد یہ گروہ والٹ میں پڑی رقم کو اپنے بینک کھاتوں میں منتقل کر دیتا ہے۔ اس کے لیے گینگ نے جعلی ناموں اور پتے پر کئی بینک اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.