ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے آنکھ کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں 10 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جن میں زیادہ تر وہ بچے شامل ہیں جو موبائیل پر آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
ماہرین کے متابق موبائیل یا دیگر ذریعہ مانیٹر اور ٹیب وغیرہ پر پڑھائی کرنا زیادہ نقصان دہ تو نہیں ہے لیکن جب ان پر غور سے پڑھائی یا دیگر کام کیے جاتے ہیں تو آنکھیں کم جھپکتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں آنکھوں کے درمیان آنسو پھیل نہیں پاتے ییں جس کی وجہ سے آنکھوں میں مختلف مسائل پیش آنے لگتے ہیں۔
موبائیل پر زیادہ دیر تک پڑھائی کرنے والے یا موبائیل کا زیادہ استعمال کرنے والوں کو ماہرین کا مشورہ ہے کہ وہ موبائیل استعمال کرتے وقت کچھ دیر اپنی آنکھوں کو آرام دیں یا وقفے وقفے سے پڑھائی کریں ساتھ ہی وہ اپنی آنکھوں میں لبریکنٹ ڈراپ ضرورت ڈالیں۔
آن لائن پڑھائی کرنے والوں کو ماہرین نے ایک خاص مشورہ یہ بھی دیا ہے کہ موبائیل سے زیادہ لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پر زیادہ پڑھائی کرنے کی کوشش کی جائے کیونکہ اس میں اسٹرین کم ہوتا ہے۔
ڈاکٹروں کا یہ بھی مشورہ ہے کہ آنکھ میں ہونے والے اسٹرین کو نظر انداز نہ کریں اور اگر قریب میں آنکھ کے ڈاکٹر دستیاب نہیں ہیں تو نمبر والے یا آنکھوں کو مضر روشنی سے بچانے والے کا استعمال کرکے اپنی پریشانی دور کریں۔