ملک میں چل رہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام اسکولز بند ہیں، بچوں کی پڑھائی کے نقصانات کی تلافی کے لئے غازی آباد کے ڈی پی ایس جی انٹرنیشنل اسکول نے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا ہے۔
ڈی پی ایس جی انٹرنیشنل اسکول کی کلاسیز میں بچوں کے صحت سے متعلق کوئی خطرہ نہیں ہے. کیونکہ اسکول کے ذریعے یہ کلاس آن لائن چلائی جا رہی ہے۔
یہ سیشن لیپ ٹاپ اور موبائل کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، جس سے ٹیچرس اور طلبا سبھی مستفید ہورہے ہیں ۔
اس سیشن میں بچوں کے نصاب کے ساتھ ساتھ یوگا، اسکلز ڈیولپمنٹ اور فائن آرٹس، ویلیو ایجوکیشن کے اسباق بھی پڑھائے جا رہے ہیں۔
اسکول کی پرنسپل میرا ماتھر کے مطابق اسکول کے بچوں کے احباب بھی اس کوشش سے بے حد خوش ہیں اور اس کی تعریف کر رہے ہیں ۔