ETV Bharat / state

پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے جوان کے اہلخانہ حکومت سے نالاں

گزشتہ برس 14 فروری یعنی آج ہی کے دن جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شدت پسندانہ حملہ ہوا تھا جس میں 40 فوجی جوان ہلاک ہوگئے تھے، ان 40 شہداء میں ریاست اتر پردیش کے اناؤ کی سرزمین کا ایک 'آزاد' بھی ملک کے لیے شہید ہو گیا تھا لیکن آج بھی بیٹی ان کی بیٹی ایشا اور شريا والد کے آنے کا انتظار کر رہی ہیں۔

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 12:18 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:42 AM IST

پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے اجیت کمار کے اہلخانہ

گزشتہ برس 14 فروری کو پلوامہ شدت پسندانہ حملے میں اناؤ کے جاںباز اجیت کمار آزاد بھی شہید ہو گئے تھے اور معصوم بیٹی ایشا اور شريا کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا تھا۔

پلوامہ حملے میں شہید ہونے والے اجیت کمار کے اہلخانہ، ویڈیوو

ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت دینے والے اجیت کے آخری سفر(جلوس جنازہ) میں ہر آنکھ روئی تھی اور اجیت کمار آزاد کے خاندان کے غم میں ضلع کے لوگ ہی نہیں حکومت کے نمائندے بھی شریک ہوئے تھے۔

ایک برس کا وقت مکمل ہوگیا لیکن محلے کا نام ابھی اجیت کمار کے نام پر نہیں ہو سکا اور نا ہی شہید دروازہ بنایا جا سکا۔

اجیت کمار کی اہلیہ مینا سرکاری نوکری ملنے سے حکومت کے تئیں اطمینان کا اظہار تو کر رہی ہیں لیکن اس کے والد وزیر قانون کی وعدہ خلافی کو کوستے نہیں تھک نہیں رہے۔

14 فروری سنہ 2019 میں پلوامہ ہونے والے خونی حملے میں مینا کی ہنستی کھیلتی زندگی اجاڑ دی تھی۔

واضح رہے کہ اناؤ کے محلہ لوک نگر کے ساکن اجیت کمار آزاد سی آر پی ایف کی 115 ویں بٹالین میں تعینات تھے، 14 فروری 2019 کو پلوامہ شدت پسندانہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔

اجیت کمار آزاد حتی کہ تمام شہداء کی ہلاکت پر ہر آنکھ روئی تھی، اناؤ کے اس جانباز کی شہادت کو پورے ایک سال ہو گئے لیکن اس کا خاندان آج بھی اس غم سے باہر نہیں نکل پایا۔

اجیت کمار کی 8 سالہ بیٹی ایشا اور 6 برس کی شريا آج بھی اپنے والد کے آنے کا انتظار کر رہی ہیں تو 14 فروری کی اس رات کے منظر کو یاد کر کے آج بھی اجیت کمار کے والد پيارےلال اور بیوی مینا گوتم کانپ اٹھتے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.