گونڈہ: ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں نواب گنج قصبے کے سنچرہی میں پیر کو ایک پٹاخہ فروش کے مکان میں ہوئے دھماکہ سے زمیں دوز ہوئے مکان کے ملبے کے نیچے دب کر ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ House Exploded in Gonda
پولیس کے مطابق سنچرہی محلے کے ہرنے والے پٹاخہ فروش ابراہیم کے مکان میں رکھے پٹاخوں میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ جس سے مکان منہدم ہوگیا۔ مکان کے ملبے میں دب کر ابراہیم کی ماں نساء(45)کی موت ہوگئی جبکہ وہ خود بری طرح سے زخمی ہوگیا۔ مدہوشی کی حالت میں اسے اسپتال علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملبے میں ایک دیگر کے دبے ہونے کا شبہ ہے۔ نگرپالیکا سے جے سی بی منگوا کر ملبہ ہٹوایا جارہا ہے۔ میڈیکل ٹیم موقع پر موجود ہے۔
یو این آئی