ETV Bharat / state

غازی پور: تبلیغی مرکز سے آنے والے ایک شخص کی رپورٹ مثبت - کورونا وائرس

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور میں دہلی کے حضرت نظام الدین تبلیغی مرکز سے آنے والے 11 افراد میں سے ایک شخص کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

one person found covid-19 positive in ghazipur
حضرت نظام الدین سے آئے 11 افراد میں سے ایک کورونا پوزیٹیو
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 10:16 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور صدر علاقے کے مہوا باغ میں واقع مسجد میں کل 11 افراد ملے۔ ان کی نشاندہی کے بعد ضلع انتظامیہ نے مسجد میں ہی سب کو کورنٹائن میں رکھ دیا۔ کل تحقیق کے لیے سبھی کے خون کا نمونہ لیا گیا اور جانچ کے لیے وارانسی بھیج دیا گیا۔ آج جب جانچ کی رپورٹ آئی تو ایک شخص کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس کی رپورٹ آتے ہی ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم فورا مسجد پہنچی اور کورونا مثبت شخص کو ضلع ہسپتال لایا گیا۔

مہوا باغ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ تمام افراد کا بھی خون کا نمونہ لے کر جانچ کے لیے بی ایچ یو بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ غازی پور میں اب تک کوئی بھی کورونا پوزیٹیو نہیں تھا۔

غازی پور میں حضرت نظام الدین تبلیغی مرکز سے آئے 11 افراد میں سے ایک کو کورونا پوزیٹو آنے سے غازی پور میں یہ پہلا معاملہ ہے۔

اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ کورونا پوزیٹیو مریض کو ہسپتال میں داخل کرنے کے لیے قوائد شروع کر دی گئی ہے۔ ان 11 افراد میں سے 6 کو بخار ہے۔

ایک کیس سامنے آنے کے بعد اب غازی پور ضلع انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ ضلع انتظامیہ اس معاملے میں کچھ بھی بولنے سے بچتا نظر آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.