ETV Bharat / state

کانپور میں وکاس دوبے کا ایک اور اہم معاون گرفتار - "وکاس دبے کے معاون شیمو باجپائی

اتر پردیش پولیس نے تصادم میں بدھ کے روز مجرم وکاس دوبے کے ایک اور ساتھی شیامو باجپئی کو گرفتار کیا ہے، گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا ہے۔

کانپور میں گینگسٹر وکاس دبے کا ایک اور معاون گرفتار

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 1:14 PM IST

پولیس نے بتایا کہ، ہیمرپور میں وکاس دوبے کے قریبی ساتھی کو ہلاک کرنے کے چند گھنٹوں بعد گینگسٹر کا ایک اور ساتھی، شیامو باجپئی کو بدھ کے روز یہاں چوبے پور کے علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ایس ایچ او چوبے پور کے ایم رائے نے بتایا کہ "وکاس دوبے کے معاون شیامو باجپئی کو چوبے پور کے علاقے میں پولیس نے انکائنٹر کے بعد گرفتار کیا۔ باجپئی کو پیر میں گولی لگی تھی اور وہ زخمی ہوگیا ہے۔ اس کی گرفتاری پر 25،000 روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔''

ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق، پولیس ٹیم کو ہمیرپور ضلع میں امر دوبے کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی تھی اور جب انہوں نے اس کے قریب جانے کی کوشش کی تو مجرم نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ صبح 6.30 بجے کے قریب جوابی فائرنگ سے وہ ہلاک ہوگیا۔''

انہوں نے کہا کہ امر دوبے مبینہ طور پر مودھا کے علاقے میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر جارہا تھا۔ جب پولیس نے اس سے سرینڈر کرنے کے لیے کہا تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ امر دوبے، وکاس دوبے کا قابل اعتماد ساتھی تھا اور کانپور قتل عام کے بعد پولیس نے اس پر 25،000 روپے کا انعام رکھا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، وکاس دوبے کو بھی منگل کی رات فرید آباد کے ایک ہوٹل میں دیکھا گیا تھا لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.