ETV Bharat / state

Hathras Gang Rape Case ہاتھرس اجتماعی عصمت دری معاملے میں ایک کو عمرقید، تین بری - UP News

ہاتھرس کے چندپا علاقے میں 14ستمبر 2020 کو ایس سی سماج کی ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ لڑکی کو نازک حالت میں دہلی کے صفدع گنج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں 29ستمبر 2020 کو اسی کی موت ہوگئی تھی۔

جنسی زیادتی معاملہ
جنسی زیادتی معاملہ
author img

By

Published : Mar 2, 2023, 10:48 PM IST

ہاتھرس: اترپردیش کے ضلع ہاتھرس کی ایک عدالت نےکافی سرخیوں میں رہنے والے دلت متاثرہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری معاملے میں ایک ملزم کو غیر ارادۃ قتل کاخاطی قرار دیتے ہوئے اسے عمر قید اور 50ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ اسی معاملے میں ملزم تین دیگر کو شواہد کی کمی میں بری کر دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ ہاتھرس کے چندپا علاقے میں 14ستمبر 2020 کو ایس سی سماج کی ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ لڑکی کو نازک حالت میں دہلی کے صفدع گنج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں 29ستمبر 2020 کو اسی کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں سندیپ، روی، رام اور لو کش کو گرفتار کیا تھا۔

بول گڑھی کے اس سرخیوں میں آنے والے معاملے میں ایس ایس۔ ایس ٹی عدالت نے جمعرات کو ایک ملزم سندیپ کو عمر قید اور 50ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ دیگر تین ملزمین کو بری کردیا۔ سندیپ کو آئی پی سی کی دفعہ 304 ایس سی۔ ایس ٹی ایکٹ کے تحت قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ اس پر عصمت دری کا الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ ادھر پراسیکیوشن نے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں دفاعی فریق کا کہنا ہے کہ سندیپ کو بے قصور ثابت کرنے کے لئے وہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔قابل ذکر ہے کہ ڈھائی سال پرانے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی تھی۔ سی بی آئی نے متوفی کے بیان کی بنیاد پر چاروں ملزمین سندیپ، روی،رامو و لوکش کے خلاف اسپیشل جج(ایس سی۔ایس ٹی) کی عدالت میں چارج شیٹ فائل کی تھی۔

مزید پڑھیں:ہاتھرس کیس پر ہائی کورٹ میں سماعت آج

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.