ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر تھانہ کے منصور پور میں بھینسا بگی کو تیز رفتار بس نے زور دار ٹکر مار دی، جس میں بگی چلانے والے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
معلومات کے مطابق مظفر نگر کے تھانہ منصور پور کے علاقے گھاسی پورہ میں تیز رفتار سے آرہی بس نے بھینسا بگی کو ٹکر مار دی۔
ٹکر اتنی تیز تھی کہ بھینسا بگی گھسیٹتی ہوئی کافی دور تک گئی۔ جس میں بھینسا بگی پر سوار انکت کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور اس کا بھائی راجیش شدید زخمی ہوگیا۔
گاؤں والوں نے معاوضے کے مطالبے کے لئے دہلی - دہرادون شاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا۔
جب پولیس کو اس بارے میں اتلاع ملی تو پولیس کے اعلی افسران اور انتظامی عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کو پرسکون کرنے کی کوشش کی۔
کسانوں کی جانب سے لگائے جانے والے جام کو موقع پر پہچے ایس ڈی ایم اور سی او کھتولی اشیش پرتاپ نے متاثرین کے اہل خانہ کو سمجھا کر جام کو کھلوایا۔
اس واقعہ کے سلسلے میں ایس پی سٹی نے بتایا کہ منصور پور کے علاقے کی شہراہ پر ایک شخص سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گیا، جس کے بعد متوفی کے کنبہ کے لوگو نے قومی شاہرہ 58 کو بلاک کر دیا گیا۔
ایس ڈی ایم اور سی او موقع پر پہنچ گئے اور متوفی کے اہل خانہ کو سمجھایا تب کہیں جاکر انہوں نے جام کھولا اور متوفی کے کنبے کو مالی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔