ETV Bharat / state

پرانی رنجش کے سبب تصادم، ایک زخمی

author img

By

Published : May 10, 2020, 1:15 PM IST

سہارنپور کے تھانہ سرساوہ علاقہ میں ریلوے روڈ پر واقع سلیم پور میں ایک گھر میں کچھ مسلح افراد نے گھس کر نوجوان پر حملہ کردیا۔

پرانی رنجش کے سبب تصادم میں ایک زخمی
پرانی رنجش کے سبب تصادم میں ایک زخمی

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں پرانی رنجش کو لے کر ایک شخص نے اپنے 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک نوجوان اور اس کے اہل خانہ پر حملہ کر دیا۔ متاثرین کی تحریر پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

پرانی رنجش کے سبب تصادم میں ایک زخمی

اطلاعات کے مطابق 'سہارنپور کے تھانہ سرساوہ علاقہ میں ریلوے روڈ پر واقع سلیم پور میں ایک گھر میں کچھ ہتھیار بند لوگوں نے گھس کر نوجوان پر حملہ کردیا۔ اس حملہ میں نوجوان اکشے ولد بھوپیندر اور اس کی ماں چھوٹی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔'

متاثرین کا کہنا ہے کہ 'ملزم وپن اور اس کے 6 ساتھیوں نے جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا تھا۔'

زخمی نوجوان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اس قبل بھی اس کو اپنا نشانہ بنا چکے ہیں لیکن اس وقت آپس میں سمجھوتا ہو گیا تھا۔ اس کے باوجود ان لوگوں نے آج گھر میں گھس کر مارپیٹ کی۔ جس میں وہ اور اس کی ماں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس پی دیہات ودیا ساگر مشرا نے پورے معاملہ کی تحقیق کا حکم دے دیا ہے۔

ایس پی دیہات نے بتایا کہ 'الزام ہے کہ 6 سے 7 نوجوان اکشے کے گھر میں گھس آئے اور انہوں نے اس پر لاٹھی ڈنڈوں اور دھاردار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ جس میں نوجوان شدید طورپر زخمی ہوگیا۔ وہیں حملہ کے دوران اپنے بیٹے کا بچاؤ کرنے کے لئے درمیان میں آنے والی اس کی ماں کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ'واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی میڈیکل ایڈ دینے کے بعد ضلع اسپتال کے لئے ریفر کردیا۔'

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ معاملہ آپسی رنجش کا معلوم ہورہاہے، اس لئے پورے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.