لاک ڈاؤن میں فیکٹریوں اور بازاروں کی بندشوں کی وجہ سے مزدور طبقہ کافی پریشان ہے ،کام نہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے گھر پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
روزانہ کمانے کھانے والے مزدوروں کے پاس کھانے کی اشیا ختم ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں مزدور اپنے گھر جانے پر مجبور ہیں۔
ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ کورونا سے بچ جائیں لیکن بھوک سے ضرور مر جائیں گے۔
وہیں ایک کنبہ چنڈی گڑھ سے بذریعہ رکشا اپنے گاؤں گورکھپور روانہ ہوگیا
کورونا کا خطرہ ہونے کے باوجود یہ کنبہ جھنڈ میں سیکڑوں کلومیٹر پیدل سفر کر چکے ہیں۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیکٹریاں مکمل طور پر بند ہے تو وہیں فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے مزدوروں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا۔ مہاجر مزدور اپنا سامان لے کر اپنے گھر کی طرف رخ کر رہے ہیں۔