ریاست اترپردیش کے شہر بہرایٔچ میں آج ضلع محکمہ بیسک تعلیم میں ملازمت کرنے والے افسران، اساتذہ و ملازمین نے نئے سال کے استقبال کے لیے 'ایک شام محکمہ مصنّف و شاعروں کے نام' سے ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا، جس میں شرکا نے اپنے کلام اور فن سے لوگوں کو محظوظ کیا۔
سال نو کے استقبال کے موقع پر محکمہ مصنّف و شاعروں کے نام ضلع محکمہ بیسک تعلیم دفتر کے میٹنگ ہال میں مشاعرے کی تقریب منعقف کی گئی، جس میں محکمے میں ملازمت کرنے والے افسران، اساتذہ و ملازمین نے اپنے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔
مہمان خصوصی کی جانب سے سبھی شاعر،اور مصنّفوں کو میمورنڈم دیا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی ضلع تعلیم انسپکٹر ونے کمار پانڈے و رام کشور تیواری ضلع بیسک تعلیم افسر کی صدارت میں اور ریٔس صدیقی کی قیادت میں تقریب کا آغاز ضلع بیسک تعلیم افسر رام کشور تیواری نے بانسری بجا کر کیا، اس کے علاوہ رشمی پربھاکر، عبدالرفیع خاں، بمپر بہرائچی، دین بندھو شکلا، غوث عمر، سریتا، پی کے پرچنڈ، سوریہ وکرم سنگھ، احمد رضا، سنتوش سنگھ، نلم کماری، حسیب احمد خاں، گلشن پاٹھک، معراج احمد، پردیپ پانڈے، نے اپنے اپنے اشعار سے لوگوں کو محظوظ کیا۔
اس موقع پر وجے شنکر تواری ضلع اکاؤنٹز اینڈ فنانس آفیسر، مکیش کمار گوتم، کے علاوہ محمد سلیم، مزمّل حسین، محمد سلمان، زے.نیوٹن، محمد اسرار کے علاوہ تمام اساتذہ و ملازمین نے شرکت کی۔