ہمیر پور: ریاست اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے سمیر پور علاقے میں بھوسا لینے جارہا ایک ٹریکٹر بے قابو ہوکر تالاب میں پلٹ گیا۔ اس حادثے میں ٹریکٹر سوار ایک لڑکے کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹیڑھا گاؤں باشندہ سنت شکلا کا ٹرکٹر بھوسا لینے کے لئے گاؤں میں کھیتوں کی جارہا تھا۔ غلہ منڈی موڑ کے نزدیک ٹرکٹر بے قابوہوکر تالاب میں پلٹ گیا۔ Tractor accident in Hamirpur
ٹرکٹر میں سوار اشوک (20) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سیتا رام اور دیالو زخمی ہوگئے۔ ٹرکٹر ٹرالی پلٹنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: Saran Road Accident سارن سڑک حادثے میں تین افراد کی موت
یو این آئی