ETV Bharat / state

Kushinagar Road Accident کشی نگر سڑک حادثے میں ایک ہلاک، تین زخمی

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 4:09 PM IST

ضلع کشی نگر کے نیبوا نورنگیا تھانہ علاقے میں سڑک حادثہ پیش آیا جہاں دو اسکوٹی کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی جس میں ایک خاتون ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ Two scooter collide in Kushinagar

کشی نگر سڑک حادثے میں ایک ہلاک، تین زخمی

کشی نگر: اترپردیش کے کشی نگر میں نیبوا نورنگیا تھانہ علاقہ کے تحت پکڑیار بازار میں اتوار کو دیر رات دو اسکوٹی میں آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ اس کے بعد اسکوٹی پر سوار ایک خاتون ٹریکٹر ٹرالی کے پہیے کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی۔ خاتون کا بیٹا اور باپ زخمی ہوگئے۔ دوسری اسکوٹی پر سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔ سبھی ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گورکھپور ضلع کے سونبرسا تھانہ علاقے کے تحت بیلاکاٹا کی رہنے والی رومالی دیوی (50) اپنے شوہر رام چندر (55) اور بیٹے آشیش (30) کے ساتھ پپرا بزرگ گاؤں میں اپنے رشتہ دار کے گھر برہما بھوج میں شرکت کے بعد واپس گھر لوٹ رہے تھے۔ تبھی نیبوا مہاراج گنج ضلع کے گھوگلی کی رہنے والی کسم (30) سے ٹکرا گئی جو نورنگیا تھانہ علاقہ کے تحت پکڑیار بازار میں واقع درگا مندر کے پاس سامنے سے آ رہی تھی۔

حادثے کے بعد رومالی دیوی گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آگئی اور ان کے سر پر پہیہ چلنے سے جائے واقع پر ہی ان کی موت گئی۔ وہیں ان کے شوہر رام چندر اور آشیش اس حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری اسکوٹی پر سوار کسم بھی زخمی ہوگئیں۔ آس پاس کے لوگ زخمیوں کو کوٹوا سی ایچ سی لے گئے۔ جہاں سے ڈاکٹر نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا۔ اس سلسلے میں نیبوا نورنگیا کے تھانہ صدر اتل کمار سریواستو نے بتایا کہ سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ تین زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hardoi Road Accidents ہردوئی میں سڑک حادثات میں 3 کی موت، ایک زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.