ETV Bharat / state

Swami Omvesh on Eid ul Fitr سوامی ویش نے عید الفطر کے موقعے پر نمازیوں پر ہیلی کاپٹر سے پھول برسانے کی اجازت طلب کی - etv bharat urdu khabar

بجنور اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی سوامی اوم ویش نے عید الفطر کے موقعے پر نمازیوں پر ہیلی کاپٹر سے پھول برسانے کی اجازت طلب کی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر نمازیوں پر ہیلی کاپٹر سے سوامی نے پھول برسانے کی اجازت طلب کی

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 1:09 PM IST

عید الفطر کے موقع پر نمازیوں پر ہیلی کاپٹر سے سوامی نے پھول برسانے کی اجازت طلب کی

بجنور، لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع بجنور کے چاندپور اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی رکن اسمبلی سوامی اوم ویش نے اعلان کیا ہے کہ آنے والی عید الفطر کے موقعے پر چاند پور کی عید گاہ میں عید کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھول کی بارش کر کے ان کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے بجنور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک خط لکھ کر کے پھول برسانے کی اجازت مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنگا اسنان کے وقت جب کسانوں پر پھول برسا کر ان کا استقبال کیا تھا، اسی وقت اعلان کیا تھا کہ عید کے موقعے پر مسلم بھائیوں پر بھی ہیلی کاپٹر سے پھول کی بارش کر کے ان کا استقبال کریں گے۔

رکن اسمبلی سوامی اوم ویش بھگوا لباس میں ملبوس رہتے ہیں۔ سخت گیر ہندو نظریہ کے قائل ہیں۔ سوامی ویویکانند کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ انہوں نے ہندو و مسلم اتحاد کے لیے بھی کئی اہم کام کیے ہیں جس کے لیے ان کی علیحدہ شناخت ہے۔ انہوں نے بجنور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو خط لکھ کر کے ہیلی کاپٹر سے نمازیوں پر پھول برسانے کی اجازت طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس قدم سے ضلع میں آپسی اتحاد ہندو مسلم بھائی چارہ کو فروغ ملے گا اور امن سلامتی کو بھی فروغ ملے گا۔ واضح رہے کہ سوامی کو اگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے اجازت مل گئی تو پہلا ایسا موقع ہوگا کہ عید کے موقعے پر اس قدر نمازیوں کا استقبال ہوگا۔ اس سے قبل ہندو کانوڑ یاتریوں پر یوگی حکومت کی ہدایت پر میرٹھ کے اے ڈی جی رہے پرشانت کمار نے ہیلی کاپٹر سے پھول برسایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.