ETV Bharat / state

چوری کے شک میں نوجوان کا سر مونڈ کر پورے گاؤں میں گھمایا

مظفر نگر ضلع میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ماحول کو شرمسار کردیا۔ یہاں ایک گاؤں میں چوری کے شبہ میں گاؤں والوں نے ایک نوجوان کو سر کے بال مونڈواکر کر گنجا کردیا اور گاؤں میں سرِ عام گھمانے کی سزا دی۔ On suspicion of theft the young man head was shaved and paraded around the village

On suspicion of theft the young man head was shaved and paraded around the village

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 4:53 PM IST

چوری کے شک میں نوجوان کا سر مونڈ کر پورے گاؤں میں گھمایا

مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے ایک گاؤں میں چوری کے شبہ میں گاؤں والوں نے ایک نوجوان کو سر کے بال مونڈ کر گنجا کر دیا اور گاؤں میں سرعام گھمانے کی سزا دی۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس بھی اس معاملہ پر حرکت میں آگئی اور فوری طور پر پولیس نے ویڈیو میں موجود افراد کی تلاش میں جٹ گئی۔ دراصل یہ معاملہ بڈھانہ کوتوالی علاقے کے جولا گاؤں میں پیش آیا، جہاں بتایا جا رہا ہے کہ گاؤں والوں نے خورشید عرف کالو نامی نوجوان کو چوری کے شبہ کی بنیاد پر سزا دی ہے۔ جس میں خورشید عرف کالو نامی نوجوان کو سر مونڈنے کے بعد پورے گاؤں میں گھمایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Naked Parade In Noida شخص کو نہ صرف پیٹ بلکہ برہنہ کر گھمایا بھی

اس دوران گاؤں کے کسی شخص نے اس پورے واقعہ کو اپنے موبائل میں قید کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ جس کے بعد اس وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے فوری طور پر بڈھانہ پولیس کو اس معاملہ میں کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ جس پر پولیس نے ویڈیو میں شناخت کرکے اس معاملہ میں کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے سی او فوگانہ یتیندر ناگر نے بتایا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں بڈھنا تھانہ علاقہ کے گاؤں جولا میں ایک شخص کو اس کے بال منڈوانے کے بعد اس کو پورے گاؤں میں گھمایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس معاملہ میں کارروائی شروع کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.