پارٹی صدر اوم پرکاش راج بھر منگل کے روز ہی اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرنے والے تھے،لیکن بی جے پی صدر امت شاہ نے صبح دہلی میں ان کے بیٹے اروند راجبھر اور ترجمان اجیت سنگھ کو بلاکر یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی پارٹی کو سیٹ تقسیم پر جلد ہی باخبر کردی جائے گی۔
جس کے بعد اوم پرکاش راجبھر نے بدھ کے روز تک فیصلہ ٹال دیا ۔
راجبھر نے کہا کہ بی جے پی اگر ان کو سیٹیں دیتی ہے تو ٹھیک ہے،نہیں تو بدھ کے روز ہم بی جے پی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اوم پرکاش کی ہدایت پر ہی اروند اور اجیت اتوار کے روز دہلی میں امت شاہ سے ملاقات کرنے پہنچے تھے،لیکن ملاقات نہیں ہو پائی،حالانکہ پیر کے روز جے پی نڈا سے ملاقات کی لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔
دونوں دیر رات تک امت شاہ سے ملنے کا انتطار کر رہے تھے،لیکن ملاقات نہیں ہوئی۔ اس کے بعد دونوں کو اوم پرکاش نے واپس لکھنؤ لوٹ آنے کو کہا تھا۔
حالانکہ امت شاہ نے منگل کی صبح دونوں کو بلا کر ملاقات کی اور سیٹوں کی تقسیم پر رات تک فیصلہ لے کر اطلاع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق اوم پرکاش راج بھر بدھ کے روز سماجوادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
خبر ہے کہ وہ بی جے پی سے اتحاد ختم کرکے کانگریس یا سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی اتحاد کے ساتھ جا سکتے ہیں۔