ETV Bharat / state

Olympic Day 2022: بارہ بنکی میں اولمپک ڈے پر ہاکی ٹورنامنٹ کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 5:29 PM IST

بارہ بنکی میں فیڈریشن آف انڈین ہاکی کی جانب سے ہاکی ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں المپیک گیمز کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ ضلع میں کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے لیکن سہولیات کے فقدان میں وہ آگے نہیں نکل پا رہے ہیں۔ Olympic Day 2022

بارہ بنکی میں اولمپک ڈے پر ہاکی ٹورنامنٹ کا اہتمام

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو ضلع ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بین الاقوامی یوم اولمپک منایا گیا۔ اس کے پیش نظر بارہ بنکی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہاکی ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ بعد میں فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات سے سرفراز کیا گیا۔Olympic Day 2022

ضلع ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری مظہر عزیز خان نے بتایا کہ بین الاقوامی یوم اولمپک 1948 سے منایا جا رہا ہے۔ ہر برس کی مانند امسال بھی فیڈریشن آف انڈین ہاکی کی جانب سے ہاکی ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں المپیک گیمز کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ ضلع میں کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ لیکن سہولیات کے فقدان میں وہ آگے نہیں نکل پا رہے ہیں۔

وہیں ضلع اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری دھیریندر ورما نے بین الاقوامی یوم اولمپک کے موقع پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا ضلع بارہ بنکی کے ڈی سنگھ بابو کا شہر ہونے کی وجہ سے یہاں المپیک گیمز کی صورتحال بہتر اور یہاں کی کھیل سے منسلک تنظیمیں بھی بہتر کام انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی میں نوعمر لڑکوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.