متأثرہ سخص کی تحریری درخواست پر پولیس نے لڑکے کے خلاف تحقیقات کرتے ہوئے اسے انتباہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر ایک عمر رسیدہ شخص کوتوالی میں رو رو کر اپنے لڑکے کی جانب سے اس کے ساتھ کی گئی مارپیٹ کی کہانی سنائی تو کوتوالی میں موجود پولیس اہلکار حیرت زدہ رہ گئے اور متأثرہ شخص کو کارروائی کی یقین دہانی کراکر اسے گھر بھیج دیا۔
گاؤں کرنجالی کے رہنے والے 70 سالہ ہری سنگھ نے بتایا کہ اس کے کھیت میں پاپولر کے درخت کھڑے ہوئے تھے جنہیں اس کے لڑکے نے 17 ہزار روپے میں فروخت کردیئے، متأثر کے مطابق جب اس نے درخت کی رقم اپنے لڑکے سے مانگی تو اس نے اس کے ساتھ نازیبا سلوک کرتے ہوئے مارپیٹ کی اور اسے گھر سے نکال دیا۔
ایس ایس آئی پرمود کمار نے متأثرہ کی شکایت پر فوراً پولیس اہلکاروں کو معاملے کی تحقیق کے لیے گاؤں بھیجا اور عمر رسیدہ شخص کو گھر واپس بھیج دیا۔