ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کی تحصیل صدر میں آج 'سمادھان دیوس' کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے گاؤں کے دیہی علاقوں سے آنے والے متاثرین کے عوامی مسائل سنے اور اُن کے مسائل کو ماتحت افسران سے موقع پر ہی حل کرائے گئے۔
مظفر نگر میں ہر منگل کے روز انتظامیہ اور پولیس کے زیر اہتمام مسائل کو حل کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں عوام کے مسائل سنے جاتے ہیں۔
آج درجن سے زائد عوامی مسائل کو افسران نے سنا اور موقع پر ہی حل کیے۔
اس موقع پر ایس پی سٹی وجئے ورگیہ، ایس ڈی ایم دیپک کمار، سی او نئی منڈی دھننجے کمار سنگھ اور تحصیل صدر کے پولیس انتظامی افسر موجود تھے۔