ETV Bharat / state

دیوبند: 'دارالقرآن' کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرنے کی پیشکش

ریاست اترپردیش کے ضلع سھارنپور میں واقع دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کو جی ٹی روڑ پر واقع 'دارالقرآن' کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

offered to change the Darul Qur'an into the isolation ward in saharanpur deoband uttar pradesh
دارالعلوم دیوبند میں دارالقرآن کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرنے کی پیشکش
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 5:49 PM IST

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ 19) نے عالمی سطح پر حد درجہ تشویش ناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔

اس آفاقی آفت اور بحران کی زد میں ہمارا وطن عزیز بھی ہے۔ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اور سدباب کے لیے محض حکومتی اقدامات پر اکتفا نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے ہر ذمہ دار شہری کو اپنے اختیارات اور وسائل کے اعتبار سے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ دامے، درمے، سخنے اور قدمے یعنی جس طرح بھی ممکن ہو سکے انسانیت اور ہمدردی کی بنیاد پر خدمت خلق کے لیے آگے آنا چاہئے۔

دارالعلوم دیوبند میں دارالقرآن کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرنے کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند اگرچہ ایک خالص تعلیمی ادارہ ہے، تاہم کسی بھی ضرورت کے وقت اور آزمائش کی گھڑی میں اس کی جانب سے حتی المقدور تعاون پیش کیا جاتا رہا ہے۔ اس وقت بھی اس شدید بحران کی صورت میں دارالعلوم دیوبند ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دارالعلوم انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ خدانخواستہ اگر حالات بہتر نہیں ہوتے اور اگر کوئی زیادہ ہنگامی صورت حال سامنے آتی ہے تو ادارے کی ایک بڑی بلڈنگ آئسولیشن وارڈ کے لیے مختص کی جائے گی۔ چنانچہ جی ٹی روڑ کے نزدیک 'دارالقرآن' کی عمارت کا تعین اس کے لیے کر دیا گیا ہے۔

offered to change the Darul Qur'an into the isolation ward in saharanpur deoband uttar pradesh
دارالعلوم دیوبند میں دارالقرآن کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرنے کی پیشکش

دارالعلوم دیوبند کی پیشکش کے مطابق محکمہ صحت اس عمارت کو کسی بھی وقت آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر سکتا ہے۔ اس دو منزلہ عمارت میں بہت سے کمرے موجود ہیں جن میں بڑی تعداد میں مریضوں کو رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دارالعلوم دیوبند اس مشکل گھڑی میں ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔

مولانا نے کہا کہ ملک کے تمام مدارس اسلامیہ اور تنظیموں نیز ذمہ دارانِ ملت سے اپیل کی جاتی ہے کہ انسانیت، ہمدردی اور غمگساری کے ناطے آگے آئیں اور بلا لحاظ مذہب و ملت اور خدمت خلق کے اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور بہر طور اپنے آپ کو خیر امت ثابت کریں۔

انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو بھیجی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.