علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ٹیچرس ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے انتخابات کو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور
Vice Chancellor AMU Tariq Mansoor کے گزشتہ روز ملتوی کرنے پر کیمپس میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ٹیچرس ایسوسی ایشن انتخابات 2018 کے بعد 31 اگست کی شب انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 3 ستمبر کو ووٹنگ لسٹ جاری ہونی تھی اور 15 ستمبر یعنی آج ووٹنگ ہونی تھی لیکن گزشتہ روز رجسٹرار محمد عمران کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انتخابات کو ملتوی کردیا تھا۔ AMU Teachers Association Elections Issue
جاری نوٹس کے مطابق اراکین کی طرف سے وائس چانسلر کو موصول ہونے والی متعدد نمائندگیوں کے پیش نظر، وائس چانسلر نے اے ایم یو ایکٹ 1920 کے سیکشن 19 (2) کے تحت اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے اور اس حقیقت کو نوٹ کیا کہ ووٹر لسٹ شائع نہیں کی گئی ہے اور ناگزیر حالات کی وجہ سے سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے اسی لئے چار سابق سیکرٹریوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سابق سیکریٹری اور چیف الیکشن آفیسر سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد تین روز کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔
انتخابات ملتوی ہونے کے بعد اے ایم یو کیمپس میں چرچاؤں کا بازار گرم ہوگیا، اساتذہ کا الزام ہے کہ وائس چانسلر کو یہ اختیار حاصل ہی نہیں کہ وہ انتخابات کو ملتوی کردیں، وہیں دوسری جانب انتخابات سے متعلق اساتذہ کی جانب سے کوئی بیان جاری ہی نہیں کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے آخری مرتبہ انتخابات اپریل 2018 میں ہوئے تھے، جس کے مدد دو سال ہوتی ہے۔وائس چانسلر نے چار AMUTA سابق سیکرٹریوں پر مبنی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو تین روز کے اندر انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کریں گی۔انتخابات 10 اکتوبر 2022 سے پہلے کروائے جانے کی بات نوٹس میں کہی گئی ہے۔