ETV Bharat / state

رامپور: خواتین کی حفاظت کے لیے حلف - مشن شکتی ابھیان کے تحت یوم تصفیہ

مشن شکتی ابھیان کے تحت یوم تصفیہ کے موقع پر اے ڈی ایم نے تمام افسران اور پولیس اہلکاروں کو خواتین کی حفاظت کے لیے حلف بھی دلایا۔

oath to protect women
oath to protect women
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 6:45 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں یوم تصفیہ کا اہتمام کیا گیا جہاں اے ڈی ایم اور ایس ڈی ایم نے لوگوں کے مسائل سُن کر ان کے تصفیہ کی یقین دہانی کرائی۔

مشن شکتی ابھیان کے تحت یوم تصفیہ

اس موقع پر ضلع کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔ اس دوران کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تحصیل صدر میں ہائی الرٹ نظر آیا۔

ریاستی حکومت کی ہدایات کے مطابق دیگر اضلاع کی طرح رامپور میں بھی یوم تصفیہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر اے ڈی ایم رام بھرت تیواری اور دیگر افسران نے تحصیل کے دفتر پہنچ کر لوگوں کے مسائل کو سنا۔

ایڈیشنل ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ 'کُل 32 معاملے سامنے آئے جن میں سے چار معاملات کا موقع پر ہی تصفیہ کر دیا گیا جبکہ دیگر معاملوں پر جانچ کے بعد کاروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

مشن شکتی مہم کے تحت یوم تصفیہ کے موقع پر اے ڈی ایم نے تمام افسران اور پولیس اہلکاروں کو خواتین کی حفاظت کے لیے حلف بھی دلایا۔

یوم تصفیہ کے موقع پر کورونا وائرس کے پیش نظر تحصیل دفتر میں سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.