ایکٹوسٹ نوتن ٹھاکر نے اپنے خط میں الزام عائد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'میڈیکل سپلائی کارپوریشن نے 5 لاکھ پی پی ای کٹس کا ٹینڈر اس کمپنی کو دیا ہے، جس کی بڈ دوسری کم سے کم بڈ سے صرف 20 پیسے کم تھی۔ نوتن ٹھاکر نے یوگی آدتیہ ناتھ کو اس سلسلے میں شکایت بھیجی ہے اور ایس آئی ٹی یا ای او ڈبلیو سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
نوتن ٹھاکر نے کہا ہے کہ 'کارپوریشن نے 21 اپریل 2020 کو ٹینڈر کی تشہیر کی۔ اس میں آخری تاریخ 27 اپریل مقرر کی گئی تھی۔ کارپوریشن نے ٹینڈر کے عمل میں تین ترمیم کرتے ہوئے آخری تاریخ 30 اپریل کر دی۔
نوتن نے کہا ہے کہ 'صرف 20 پیسے کے فرق سے کارپوریشن اندرونی معلومات دے کر غلط ٹینڈرنگ کرنے کے امکان سے انکار نہیں کر سکتی۔ اس کے لیے انہوں نے ٹینڈر کے عمل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔