ETV Bharat / state

اترپردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 1112 ہوئی

یوپی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 12 نئے کورونا مثبت مریضوں کے آنے کے بعد، ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1112 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست بھر میں ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے 17 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

number-of-corona-positive-patients-in-uttar-pradesh-reached-1112
اترپردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 1112 ہوئی
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 11:37 AM IST

ریاست اترپردیش میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 1112 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 17 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ کے جی ایم یو کے ذریعہ 1031 کورونا نمونوں کا معائنہ کیا گیا، جس میں 12 نئے کورونا مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔

اب تک کی رپورٹ میں لکھنؤ میں دو اور آگرہ کے دس مریض شامل ہیں، جن کو کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ لکھنؤ میں داخل کیے گئے 2 مثبت نمونوں میں دونوں خواتین ہیں، جبکہ آگرہ سے آنے والے 10 مریضوں میں سے 4 خواتین اور 6 مرد ہیں۔ اس کے بعد آگرہ، لکھنؤ کے پورے علاقے کو ریڈ زون کی حیثیت سے یقینی بنایا گیا ہے۔

سبھی کو آگرہ کے ایس این ایم سی اور لکھنؤ کے لیول 1 کوویڈ 19 اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔ ریاست بھر میں گھروں میں قید مریضوں کی تعداد 10336 ہے، جبکہ 1020 مریضوں کو آئیسولیشن میں داخل کیا گیا ہے۔ اس طرح سے ریاست بھر میں مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1112 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.