ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں2 کورونا متاثر نئے مریضوں کے ساتھ ہی کل متاثرین کی بڑھ کر 45 ہو گئی ہے۔
رامپور ضلع میں کورونا پازیٹیو مریضوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 نئے کورونا پازٹیو مریضوں کی تصدیق ہو جانے کے بعد کورونا پازٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی ہے. جبکہ5 لوگ شفایاب ہونے پر ڈسچارج بھی کئے جا چکے ہیں۔ وہیں اب تک ضلع میں 50 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مذکورہ ضلع میں 6 نومبر کو جانچ کے لئے 708 سیمپل بھیجے گئے تھے۔ جن میں سے 570 نگیٹیو آئے جبکہ ایک شخص پازیٹیو پایا گیا۔ اس کے علاوہ 128 رپیٹ سیمپل بھی شامل ہیں۔ وہیں 8 نومبر کو دوسری جانچ رپورٹ میں ایک شخص کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ضلع میں دو جانچ رپورٹوں میں 2 لوگ پازیٹیو ہونے کے ساتھ ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 45 ہو گئی ہے۔ جبکہ پانچ لوگ شفایاب ہونے پر ڈسچارج کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اتر پردیش ضمنی انتخابات: جونپور۔ملہنی نشست ایس پی کا قبضہ