ETV Bharat / state

اترپردیش میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 869 پہنچی - کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 869

کووڈ۔19 کے پھیلاؤ پر کنٹرول تو ہے باوجود اس کے ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 869 تک پہنچ گئی ہے۔

کووڈ۔19 کے پھیلاؤ پر کنٹرول تو ہے باوجود اس کے ریاست میں کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 869 تک پہنچ گئی ہے

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 11:27 PM IST

Updated : Apr 19, 2020, 10:24 AM IST

ریاست اترپردیش میں حکومت نے سنیچر کو دعویٰ کیا کہ کووڈ۔19 کے پھیلاؤ پر کافی کنٹرول ہے اور کچھ اضلاع میں کورونا کی تصدیق کے بعد اب وہاں نئے سرے سے کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے، تاہم ریاست میں کووڈ۔19 سے متاثرین کی مجموعی تعداد 869 ہوگئی ہے۔

ریاست میں پیلی بھیت، ہاتھرس اور مہاراج گنج کے بعد دیگر دو اضلاع پریاگ راج اور بریلی کا بھی شمار کورونا سے پاک اضلاع میں ہوگیا ہے۔

یہ وہ اضلاع ہیں جہاں پر پہلے کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی، لیکن اب یہاں کے سارے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور کسی بھی نئے مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اونیش اوستھی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مرکزی حکومت کی ایڈوائزری کے مطابق اترپردیش نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت محنت کی ہے اور اس کا مثبت نتیجہ حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے۔

دنیا کا پانچوں سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہونے کے باجود یہاں پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ بے حد کم ہے، اور شرح اموات بھی کم ہے۔

پرنسپل سیکریٹری (صحت) امت موہن پرساد نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 869 ہے جن کا تعلق 49 اضلاع سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اضلاع مکمل طور سے کورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں اور یہاں پائے گئے تمام مریض مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں، جبکہ اس طرح کے مزید اضلاع لائن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد آگرہ، لکھنؤ،گوتم بدھ نگر، غازی آباد، میرٹھ اور سہارنپور سے ہے۔

افسران نے کہا کہ سنیچر کو 1025 افرد کو آئی سولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا جبکہ 10814 افراد کوارنٹین کیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 19, 2020, 10:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.