ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پولیس نے 30 کلو گانجے کے ساتھ دو تسکروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے منشیات کے خلاف اہم سراغ ملے ہیں جس سے منشیات کے غیر قانونی عمل کو توڑنے میں انہیں اور مدد ملے گی۔
ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ پیر کی صبح زیدپور پولیس نے مکیش جائیسوال اور کوکل کشور کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس سے 15-15 کلو گانجہ برآمد ہوا ہے. انہوں نے بتایا کہ مکیش جائیسوال پہلے نارکوٹکس کا تسکر تھا، جو قتل کے الزام میں جیل بھی جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ پولیس کی کارروائی کے خوف سے گانجے کی تسکری کرنے لگے تھے۔ اسی طرح اور بھی لوگ افیم ،مارفین کی تسکری چھوڑ کر گانجہ تسکری کرنے میں لگ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس نیٹ ورک کو ضلع سے ختم کرنے کے لئے سرگرم ہے اور اس سے متعلق کئی سراغ ملے ہیں جس سے یہاں کاتمام نیٹ ورک ختم ہو جائے گا۔