ETV Bharat / state

وکاس دوبے کا ساتھی اروند تریویدی ممبئی سے گرفتار - تھانہ کولشیت

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور میں پولیس اور وکاس دوبے کے غنڈوں کے مابین گزشتہ دنوں تصادم ہوا تھا جس میں ڈی ایس پی دیویندر مشرا سمیت ان کی آپریشن ٹیم میں شامل آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد سے ملزم وکاس دوبے فرار تھا جو کل پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا۔

وکاس دوبے کا ساتھی اروند تریویدی ممبئی سے گرفتار

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 4:43 PM IST

پولیس دیگر ملزمان کو تلاش کر رہی ہے جو پولیس پر حملہ کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ ایک اہم ملزم اروند تریویدی عرف گڈن کو ممبئی اے ٹی ایس اسکواڈ کے جوہو یونٹ نے تھانہ کولشیت سے گرفتار کیا ہے۔

وکاس دوبے کے ساتھی فرار ملزمین
وکاس دوبے کے ساتھی فرار ملزمین

یہ کارروائی، جوہو اے ٹی ایس یونٹ کے دیا نائک کو موصولہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ وکاس دبے کا قریبی ساتھی اروند تریویدی تھانہ کولشیت میں روپوش تھا۔ اسی کے مطابق پولیس نے تھانہ کولشیٹ میں جال بچھایا اور اسے گرفتار کیا۔

ملزم اروند عرف گڈن تریویدی (46) اور ڈرائیور سشیل کمار عرف سونو سریش تیواری (30) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وکاس دوبے کا ساتھی اروند تریویدی ممبئی سے گرفتار

اروند تریویدی وکاس دوبے کے ساتھ 2001 میں اتر پردیش کے چوبے پور تھانے کے تحت اس وقت کے وزیر مملکت سنتوش شکلا کے قتل میں ملوث تھا۔

اترپردیش پولیس نے اس کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اترپردیش پولیس کے ایس ٹی ایف کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.