ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ہردی علاقے میں پولیس کی سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ایک مختصر تصادم کے بعد 50 ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو ہلاک کردیا۔
بہرائچ کے ایس پی ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے جمعہ کو بتایا کہ گورکھپور میں گلریا علاقے کے منگلپور کا رہنے والا انعامی بدمعاش پنا یادو کے گذشتہ رات ہردوئی علاقے میں چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
اطلاع ملنے کے بعد ایس ٹی ایف اور ہردی پولیس نے اسے گھیر لیا، اور بدمعاش کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا، لیکن اس نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کاروائی میں بدمعاش شدید طور سے زخمی ہوگیا، جس کے بعد اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں دوران علاج زخمو کی تاب نہ لاکر اس نے دم توڑ دیا۔
واضح رہے کہ اس انعامی بدمعاش کے خلاف گورکھپور، مہاراج گنج، بارہ بنکی، لکھیم پور کھیری اور اعظم گڑھ میں 36 سے زیادہ معاملے درج تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس نے گورکھپور کے جیلر کے ساتھ بھی مارپیٹ کی تھی اور گورکھپور جیل سے فرار بھی ہوگیا تھا۔