چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے الہ آباد ہیریٹیج سوسائٹی کی عرضی کی سماعت کے دوران اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا۔
اس سے پہلے گزشتہ آٹھ جنوری کو جسٹس اشوک بھوشن نے سماعت کو خود کو الگ کرلیا تھا۔ اس کے بعد نئی بینچ کی تشکیل کی گئی تھی۔
الہ آباد ہیریٹیج سوسائٹی نے اس سلسلے میں اترپردیش حکومت کے 2018 کے فیصلہ کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جہاں سے راحت نہ ملنے کے بعد اس نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔