ETV Bharat / state

بریلی: اسمیک اسمگلر پردھان خان کے اہل خانہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 12:04 PM IST

بریلی کے اسمیک اسمگلر سعید خاں کے اہل خانہ کے خلاف بریلی کی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے ہیں۔گزشتہ ماہ 18 اگست کو تھانہ فتح گنج مشرقی علاقے میں واقع گاؤں پڑھیرا کے پردھان سعید خاں اور اس کے بھتیجے سیف خان کو پولیس نے 20 کلو اسمیک کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

اسمیک اسمگلر پردھان خان کے اہل خانہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں اسمیک اسمگلر پردھان سعید خاں عرف چھوٹے کی گرفتاری کے بعد اب اس کے اہل خانہ اور رشتہ داروں پر پولیس کا شکنجہ کستا جارہا ہے۔ بریلی کی عدالت نے اسمگلر پردھان خاں کی دونوں بیویوں، دونوں بیٹوں، بھائی سلیم ، اس کی بیوی کشوری اور اس کے دوست فیاض کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

گزشتہ ماہ 18 اگست کو تھانہ فتح گنج مشرقی علاقے میں واقع گاؤں پڑھیرا کے پردھان سعید خاں اور اس کے بھتیجے سیف خان کو پولیس نے 20 کلو اسمیک کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

سعید خاں اور صیف کی گرفتاری کے بعد کنبہ کے باقی افراد گھر چھوڑکر فرار ہوگئے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں ہی پولیس نے پورے کنبے کو اسمگلنگ کے غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کے ثبوت جمع کیے۔ اس کے بعد پولیس نے سعید خاں عرف چھوٹے، بھتیجے صیف خان، بھائی سلیم خان، شُعیب، فہیم، وسیم، مُنّا اور حسین کے خلاف این ڈی پی ایس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سعید خاں، ڈھائی لاکھ روپیہ کے انعامی اسمگلر تیمور خان عرف بھولا کا پھوپھا بھی ہے۔

تفتیش کے بعد تقریباً 25 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔ وہیں انکشاف میں سامنے آئے تقریباً 16 دیگر افراد کے نام بھی مقدمہ میں شامل کیے گئے ہیں۔ فی الحال، ابھی سات ملزمین کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسمگلروں کے بچنے کے سارے راستہ بند ہو چکے ہیں۔

اس معاملہ میں ایس پی دیہی علاقہ راج کمار اگروال کے مطابق عدالت نے سات اسمگلروں کے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے ہیں۔ تمام ملزمین کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسمگلروں کو جلد جیل بھیج دیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.