اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں پنچایتی انتخابات کو منصفانہ، آزادانہ اور پر امن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے مختلف سطحوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نامزدگی کے عمل کے دوران بلاک دادری اور بسرکھ کا دورہ کیا ۔جس کا مقصد ریاستی الیکشن کمیشن کے طے شدہ معیارات کے مطابق تمام کاموں کو احسن طریقہ سے ممکن بنایا جا سکے ۔
چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے نامزدگی کے عمل میں مصروف افسران کو ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ انرولمنٹ کے دوران تمام افسران کمیشن کے طے شدہ معیارات کی تعمیل کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع میں پنچایت عام انتخابات میں محفوظ اور پر امن طریقے سے رائے دہندگان اپنے ووٹوں کا استعمال کر سکیں۔
نامزدگی کے دوران کلیکٹریٹ میں پولیس کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔