ETV Bharat / state

نوئیڈا سیکٹر 50 میٹرو اسٹیشن خواجہ سراؤں کے لیے مختص

خواجہ سراؤں کو ملازمت سے منسلک کرنے کے لیے نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

noida's sector 50 metro station to be dedicated for transgender community
نوئیڈا سیکٹر 50 میٹرو اسٹیشن خواجہ سراؤں کے لیے مختص
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:17 AM IST

نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن نے نوئیڈا کا سیکٹر 50 میٹرو اسٹیشن خواجہ سراؤں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این آر سی نے اس سے قبل خواتین کی سہولیات پر غور کرتے ہوئے 2 اسٹیشنوں کو گلابی اسٹیشن کے طور پر وقف کیا تھا۔

ویڈیو: ریتو مہیشوری، سی ای او نوئیڈا اتھارٹی

نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن (این ایم آر سی) نوئیڈا کے سیکٹر-50 میٹرو اسٹیشن کو ٹرانسجینڈر برادری کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ جانکاری نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے دی۔

مہیشوری نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو روزگار فراہم کیا جائے گا تاکہ انہیں قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیشن تمام مسافروں کے لیے کھلا رہے گا۔

noida's sector 50 metro station to be dedicated for transgender community
نوئیڈا سیکٹر 50 میٹرو اسٹیشن خواجہ سراؤں کے لیے مختص

مہیشوری نے کہا کہ 'یہ قدم ٹرانسجینڈر برادری کو ترقی دینے اور ملازمت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت انہیں ٹکٹنگ کاؤنٹر اور صاف صفائی جیسی کچھ سرگرمیوں میں ملازمت دی جائے گی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مختلف این جی اوز جو ٹرانسجینڈر برادری کے لیے کام کرتی ہیں اس اقدام کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ یہ اس کے بعد سامنے آیا جب ہم نے خواتین کے لیے سہولیات پر غور کرتے ہوئے دو اسٹیشنوں کو گلابی اسٹیشن کے طور پر وقف کیا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خواجہ سراؤں کی سہولت کے لیے اسٹیشن پر ٹوائلٹ بھی ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ کام ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.