ETV Bharat / state

نوئیڈا: یوم تحصیل پر شکایات کا ازالہ

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 5:31 PM IST

نوئیڈا میں عوامی شکایات اور پریشانیوں کے حل کے لیے یوم تحصیل کا اہتمام کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 147 شکایات درج کیے گئے اور موقع پر ہی اعلیٰ افسران نے 27 شکایات کا نمٹارا کردیا۔

نوئیڈا: انتظامیہ لوگوں کی شکایات کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے

نوئیڈا: عوامی شکایات اور پریشانیوں کو جلد از جلد حل کرنے کے مقصد سے گزشتہ روز ضلع کے تینوں تحصیلوں میں یوم تحصیل کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مجموعی طور پر 147 شکایات درج کیے گئے۔ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے جائے وقوع پر ہی 27 شکایات کا نمٹارا کردیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کی شکایات اور پریشانیوں کے ازالہ کے لئے سنجیدہ ہے۔ عوام کی مشکلات کے فوری حل کے مقصد سے ماہ کے پہلے اور تیسرے منگل کو تمام تحصیلوں میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: UP Population policy: اترپردیش کی آبادی پالیسی جاری

انہوں نے تمام افسران کو واضح طور پر کہا کہ تمام متعلقہ افسران سنجیدگی کے ساتھ فوری کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ متعلقہ پورٹل پر شکایات آن لائن کی جاسکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ محکمہ جاتی افسران کے تصفیے کے دوران شکایت کنندہ کو بھی موجود رکھا جائے تاکہ تمام شکایات کو معیاری انداز میں حل کیا جاسکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.