پنشن نہ ملنے پر کمیشنڈ افسران نے گاندھی جینتی کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد ازا جلد ان کی پینشن اور دیگر مراعات جاری کی جائیں۔
انڈیا شارٹ سروس کمیشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن ایم ایس اُپل نے کہا کہ 'بابائے قوم مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش پر میرا دل بہت دُکھی ہے کیونکہ آج ملک کا سابق فوجی پریشان ہے اور اپنی جنگ لڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'آج ہم منڈی ہاؤس میں جمع ہوئے ہیں تاکہ اپنا دُکھ درد اور پریشانیوں کو ہم وطنوں اور حکومت تک پہنچا سکیں۔
اس موقع پر کیپٹن راجیو سبلوک، میجر راجیش گوتم، میجر ستنام سنگھ، میجر ایس ایس یادو، کیپٹن کلدیپ کھیڑا اور کیپٹن نوین سبھروال موجود تھے۔