ETV Bharat / state

نوئیڈا پولیس کمشنریٹ کی پہل

author img

By

Published : May 19, 2021, 3:47 PM IST

نوئیڈا پولیس کمشنریٹ نے مثبت پہل کرتے ہوئے پلازمہ، آکسیجن اور کھانے کے لئے ویب سائٹ لانچ کی ہے۔

نوئیڈا پولیس کمیشنریٹ کی پہل
نوئیڈا پولیس کمیشنریٹ کی پہل

پولیس کمشنریٹ گوتم بودھ نگر نوئیڈا کووڈ 19 وبا کی دوسری لہر میں شہریوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اپنی خدمات کو وسعت دینے کے لئے پولیس کمشنریٹ نے خصوصی اقدام کیا ہے۔

نوئیڈا پولیس کمیشنریٹ کی پہل

ضلع کے مریضوں کو آکسیجن اور پلازمہ فراہم کرنے کے لئے ایک ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) پشپا انجلی نے بتایا کہ https://swaasthsewa.com/ کے نام سے ایک ویب سائٹ شروع کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ کا آغاز گوتم بدھ نگر ، سی ای ای ینگ انڈیا کائٹ گروپ آف انسٹی ٹیوشن اور اوم فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے ضرورت مند لوگوں کو کھانا ، آکسیجن ، پلازمہ ، طبی مشاورت اور دیگر سہولیات مہیا کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ضرورت مند لوگ پلازمہ کے لئے نمبر 885106643 پر کال کرسکتے ہیں۔ جب کہ کورونا وبا کو شکست دے چکے شہری پلازمہ عطیہ کرنے کے لئے 9871696997 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ لوگ آکسیجن یا کھانے کے لئے موبائل نمبر 9971009001پر فون کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.